اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.24 قیمت فروخت : 326.83
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.62 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.61 قیمت فروخت : 199.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.64 قیمت فروخت : 204.01
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 478700 دس گرام : 410400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 438805 دس گرام : 376197
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7641 دس گرام : 6558
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور: درجہ حرارت میں کمی، موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

30 Apr 2026
30 Apr 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 جبکہ کم سے کم 24 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق ہوا کی رفتار 5 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا۔

علاوہ ازیں،  شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 128 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو فضائی آلودگی کی معتدل سطح کو ظاہر کرتا ہے۔

دوسری جانب  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت اور نواب شاہ میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ گلگت بلتستان ، کشمیر اور بالائی کے پی کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے