اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.24 قیمت فروخت : 326.83
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.62 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.61 قیمت فروخت : 199.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.64 قیمت فروخت : 204.01
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 478700 دس گرام : 410400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 438805 دس گرام : 376197
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7641 دس گرام : 6558
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی ہدایت

30 Apr 2026
30 Apr 2026

(لاہور نیوز) ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے چیف ٹریفک آفیسر لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے سخت اقدامات کا اعلان کر دیا۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی تاکہ فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکے، بغیر ترپال ریت بردار گاڑیوں کو شہر میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

اسی طرح حد سے زیادہ سامان لوڈ کرنے والی لوڈر گاڑیوں اور لوڈر رکشوں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی ہدایت جاری کی گئی ہے، کیونکہ ایسی گاڑیاں نہ صرف ٹریفک میں رکاوٹ بنتی ہیں بلکہ دیگر شہریوں کی جان کیلئے بھی خطرہ ثابت ہوتی ہیں۔

سی ٹی او  نے سرکل افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ رات کے وقت چلنے والی ہیوی گاڑیوں کے پیچھے رفلیکٹنگ ٹیپ لازمی موجود ہو، تاکہ حادثات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے۔

مزید برآں، تمام گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفیکیٹ کی لازمی جانچ پڑتال کی جائے گی اور بغیر فٹنس سرٹیفیکیٹ کے کسی بھی گاڑی کو شہر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے