اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب کا داتا دربار توسیعی منصوبے، بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ

01 May 2026
01 May 2026

(لاہور نیوز) سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر داتا دربار توسیعی منصوبے اور زیر تعمیر بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی کاموں کی پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق اور چیف انجینئر ٹیپا نے دونوں منصوبوں پر بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ بھاٹی چوک انڈر پاس کی پائلیں آئندہ تین سے چار روز میں مکمل کر لی جائیں گی، جبکہ کھدائی کا کام جاری ہے اور ریٹیننگ والز بھی تعمیر کی جا رہی ہیں۔

مزید بتایا گیا کہ بھاٹی چوک انڈر پاس کا مجموعی طور پر 40 فیصد سے زائد کام مکمل ہو چکا ہے، سیکرٹری ہاؤسنگ نے منصوبے کے تعمیراتی کام کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

دوسری جانب داتا دربار توسیعی منصوبے پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ پیدل گزرگاہوں کی تعمیر جاری ہے جبکہ ری ماڈلنگ کے تحت املاک کے فساڈ بھی اپ گریڈ کئے جا رہے ہیں، منصوبے کا مجموعی طور پر 70 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

سیکرٹری ہاؤسنگ نے ہدایت کی کہ تعمیراتی سائٹس پر زائرین اور راہگیروں کے تحفظ کیلئے خصوصی انتظامات یقینی بنائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عقیدت مندوں اور زائرین کی سہولت کیلئے یہ بڑا منصوبہ شروع کیا گیا ہے، انہوں نے یوم مزدور کے موقع پر محنت کشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

نورالامین مینگل نے کہا کہ بھاٹی چوک پر ٹریفک کی شدید روانی کے مسائل تھے، تاہم یہ ری ماڈلنگ منصوبہ شہریوں اور زائرین کے دیرینہ مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے