اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزارت خزانہ نے ماہانہ معاشی آؤٹ لُک رپورٹ جاری کر دی

30 Apr 2026
30 Apr 2026

(لاہورنیوز) وزارت خزانہ کی جانب سے ماہانہ معاشی آؤٹ لُک رپورٹ جاری کر دی۔

رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئی مانیٹری پالیسی کے تحت پالیسی ریٹ 11.5 فیصد مقرر کیا، نان ٹیکس ریونیو میں 7.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلاتِ زر میں 8.2 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، جولائی تا مارچ ترسیلاتِ زر کا حجم 30.3 ارب ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا۔

رپورٹ کے مطابق پی ایس ایکس انڈیکس 1 لاکھ 65 ہزار 823 کی بلند ترین سطح عبور کر گیا، سٹاک مارکیٹ کی مالیت میں 44.3 فیصد اضافہ، حجم 18.34 ٹریلین روپے ریکارڈ کیا گیا۔

وزارت خزانہ رپورٹ کے مطابق جولائی تا فروری ایف بی آر کے محصولات میں 10 فیصد سے زائد اضافہ، 9305 ارب روپے جمع ہوئے، ملکی مجموعی ذخائر 20.6 ارب ڈالر سٹیٹ بینک کے پاس 15.1 ارب ڈالر موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 278 روپے 80 پیسے کی سطح پر برقرار ہے، جولائی تا مارچ ملکی برآمدات 5.8 فیصد کمی کے ساتھ 23.3 ارب ڈالر رہیں۔

وزارت خزانہ رپورٹ کے مطابق جولائی تا مارچ درآمدات میں 7.9 فیصد اضافہ، حجم 46.8 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 27 فیصد کمی، حجم 1.35 ارب ڈالر رہا۔

رپورٹ کے مطابق مارچ میں افراطِ زر کی شرح 7.3 فیصد ریکارڈ کی گئی، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 5.9 فیصد کا اضافہ ہوا، جولائی تا فروری زرعی قرضوں کی فراہمی میں 14.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق کمپنیوں کی رجسٹریشن میں 22.7 فیصد اضافہ ہوا، پرائمری بیلنس میں نمایاں بہتری ہوئی، حجم 4,319 ارب روپے تک پہنچ گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے