اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.81 قیمت فروخت : 40.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.70 قیمت فروخت : 279.20
  • یورو قیمت خرید: 326.47 قیمت فروخت : 327.05
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.11 قیمت فروخت : 377.79
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.25 قیمت فروخت : 200.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.44
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.90 قیمت فروخت : 76.03
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.74 قیمت فروخت : 911.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491500 دس گرام : 421400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450538 دس گرام : 386281
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7903 دس گرام : 6783
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

تعلیمی اداروں میں گرین کلچر کے فروغ کا آغاز ،26 ہزار سے زائد سکولز شامل

28 Apr 2026
28 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں ماحولیاتی بہتری کے لیے گرین سکول پروگرام کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا ہے، جس کے تحت 26 ہزار سے زائد سکولز کو شامل کر لیا گیا ہے۔

سیکرٹری محکمہ ماحولیات سلوت سعید کے مطابق اس پروگرام میں 76 لاکھ طلبہ اور اساتذہ رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، جبکہ تعلیمی اداروں میں گرین کلچر کے فروغ کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ماحولیاتی شعور کو نصابی نظام کا حصہ بنایا گیا ہے اور ہوا، پانی اور توانائی کے شعبوں میں عملی اقدامات بھی شروع کیے جا چکے ہیں۔ سکولز میں ماحول دوست سرگرمیوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

سیکرٹری ماحولیات کا کہنا تھا کہ نئی نسل کو ماحول دوست طرز زندگی اپنانے کی تربیت دی جائے گی، جبکہ 100 نکاتی سخت مانیٹرنگ سسٹم بھی نافذ کر دیا گیا ہے۔ کارکردگی کی بنیاد پر سکولز کو 5 اسٹار سرٹیفکیشن دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 80 فیصد سے زائد سرکاری سکولز اس پروگرام میں شامل ہو چکے ہیں، جبکہ نجی تعلیمی اداروں کی دلچسپی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ بڑے شہروں میں خصوصی آگاہی سیشنز منعقد کیے جائیں گے اور اساتذہ کے لیے ماحول دوست ٹریننگ پروگرام کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق عالمی ادارے بھی گرین سکول پروگرام میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں، جس سے اس اقدام کو مزید تقویت ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے