اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.73 قیمت فروخت : 40.80
  • یورو قیمت خرید: 325.09 قیمت فروخت : 325.67
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.52 قیمت فروخت : 376.19
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.52 قیمت فروخت : 198.88
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.74 قیمت فروخت : 204.11
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.74
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.30 قیمت فروخت : 910.93
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 474900 دس گرام : 407200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 435322 دس گرام : 373264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7470 دس گرام : 6411
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

وزیرمملکت بلال بن ثاقب کی ڈیجیٹل ایسٹس انڈسٹری کے سٹیک ہولڈرز سے ملاقات

30 Apr 2026
30 Apr 2026

(لاہورنیوز) چیئرمین پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی و وزیرمملکت بلال بن ثاقب کی ڈیجیٹل ایسٹس انڈسٹری کے سٹیک ہولڈرز سے اہم ملاقات کی۔

 

چیئرمین پیوارا بلال بن ثاقب نے پاکستان کے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے شعبے میں تیزی سے بدلتے ہوئے ریگولیٹری منظرنامے کواجاگر کیا۔بلال بن ثاقب نے ڈیجیٹل ایسٹس مارکیٹ کو ریگولیٹ کر کے ملکی معیشت کا انجن بنانے کیلئے کوششیں تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

چیئرمین پیوارا نے کہا کہ مشاورتی گروپ ڈیجیٹل کرنسی اور ورچوئل ایسٹس کیلئے قانونی فریم ورک تیار کرے گا، ڈیجیٹل ایسٹس سیکٹر کو گرے مارکیٹ سے نکال کر دستاویزی معیشت کا حصہ بنائیں گے۔

بلال بن ثاقب نے کہا کہ ڈیجیٹل اکانومی میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو بھرپور سہولیات فراہم کریں گے، محض 9 ماہ میں پیوارا کو فعال اور آزاد ریگولیٹری ادارہ بنا دیا گیا۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان ورچوئل ایسٹس ریگولیٹری اتھارٹی ایکٹ کے تحت لائسنسنگ اور نگرانی کا واحد ذمہ دار ادارہ ہے۔ٹیکنالوجی ماہرین نے چیئرمین پیوارا بلال بن ثاقب پر اعتماد کا اظہار کیا اور پیوارا کو ملکی معیشت کا اہم ستون قرار دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے