اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 326.24 قیمت فروخت : 326.83
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.62 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.61 قیمت فروخت : 199.97
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.64 قیمت فروخت : 204.01
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.31 قیمت فروخت : 74.44
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 478700 دس گرام : 410400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 438805 دس گرام : 376197
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7641 دس گرام : 6558
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ٹریفک انفورسمنٹ مہم، شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی، پمفلٹس تقسیم

29 Apr 2026
29 Apr 2026

(لاہور نیوز) چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) لاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے فیصل چوک میں ٹریفک انفورسمنٹ مہم میں شرکت کرتے ہوئے شہریوں میں آگاہی مہم کا آغاز کیا۔

سی ٹی او  نے ٹریفک ایجوکیشن یونٹ اور ٹریفک والنٹیئرز کے ہمراہ شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دی اور پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید عبدالرحیم شیرازی کا کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس کا مقصد صرف چالان کرنا نہیں بلکہ شہریوں کو ٹریفک قوانین کی اہمیت سے آگاہ کرنا بھی ہے، انہوں  نے ٹریفک وارڈنز کو ہدایت کی کہ خواتین اور بزرگ شہریوں کو معمولی خلاف ورزیوں پر وارننگ دی جائے، جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ لین لائن کی خلاف ورزی ٹریفک میں خلل اور حادثات کا باعث بنتی ہے، اس لئے اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا، شہریوں کو آگاہی دینے کیلئے رہبر سکواڈز بھی فیلڈ میں متحرک ہیں۔

سی ٹی او لاہور  نے بتایا کہ سموگ کے تدارک کیلئے ٹریفک پولیس بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور عوامی تحفظ کیلئے سڑکوں پر تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں تاکہ محفوظ سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رات کے اوقات میں ریت اور مٹی سے بھری ٹرالیوں کو بغیر ترپال شہر میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی، جبکہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑیوں کے داخلے پر بھی پابندی عائد کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے