اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.81 قیمت فروخت : 40.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.70 قیمت فروخت : 279.20
  • یورو قیمت خرید: 326.47 قیمت فروخت : 327.05
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.11 قیمت فروخت : 377.79
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.25 قیمت فروخت : 200.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.44
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.90 قیمت فروخت : 76.03
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.74 قیمت فروخت : 911.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491500 دس گرام : 421400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450538 دس گرام : 386281
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7903 دس گرام : 6783
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ٹول پلازوں پر مینوئل سسٹم ختم کر کے ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

29 Apr 2026
29 Apr 2026

(لاہور نیوز) محکمہ مواصلات و تعمیرات (سی اینڈ ڈبلیو) نے صوبے بھر میں ٹول پلازوں پر مینوئل سسٹم ختم کر کے ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا۔

صوبائی وزیر مواصلات ملک صہیب احمد بھرتھ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں 41 ٹول پلازوں کی ڈیجیٹلائزیشن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو راجہ جہانگیر انور اور ایف ڈبلیو او کے نمائندوں  نے شرکت کی اور منصوبے کی پیش رفت سے آگاہ کیا۔

بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ جون تک صوبے کی اہم شاہراہوں پر قائم 41 ٹول پلازوں کو مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کر دیا جائے گا، اس اقدام کے تحت الیکٹرانک ٹول کولیکشن، خودکار گاڑیوں کی شناخت اور ای ٹیگ کے ذریعے ٹول ٹیکس وصولی ممکن بنائی جائے گی۔

صوبائی وزیر ملک صہیب احمد بھرتھ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹلائزیشن سے ٹول پلازوں پر اوور چارجنگ کا خاتمہ ہو گا اور ٹول کولیکشن کے نظام میں شفافیت آئے گی، اس جدید نظام سے نہ صرف آمدن میں اضافہ ہو گا بلکہ مسافروں کو بھی بہتر اور تیز سہولیات میسر آئیں گی۔

اجلاس میں ایف ڈبلیو او کی جانب سے ٹول پلازوں کے آپریشن اور مینجمنٹ کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی، جبکہ ڈیجیٹل نظام کے ذریعے حاصل ہونے والے ٹول ٹیکس میں ممکنہ اضافے کا جائزہ بھی لیا گیا۔

صوبائی وزیر  نے کہا کہ محکمہ ہائی ویز تیزی سے ڈیجیٹلائزیشن کی جانب بڑھ رہا ہے اور یہ اقدام وزیر اعلیٰ پنجاب کے "ڈیجیٹل پنجاب" ویژن کے مطابق کیا جا رہا ہے، جس کا مقصد عوام کو جدید اور شفاف خدمات فراہم کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے