تعلیم
آئندہ مالی سال کیلئے ایجوکیشن سیکٹر کے ترقیاتی بجٹ میں 25 ارب روپے کا اضافہ تجویز
27 Apr 2026
27 Apr 2026
(لاہور نیوز) آئندہ مالی سال 27-2026 میں ایجوکیشن سیکٹر کے ترقیاتی بجٹ میں بڑا اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔
تعلیم کے لیے مجموعی بجٹ 146 ارب سے بڑھا کر 171 ارب روپے کرنے کا پلان ہے، رواں مالی سال کے مقابلے میں 25 ارب روپے سے زائد اضافہ، 17 فیصد سے زیادہ متوقع ہے۔
سکول ایجوکیشن کا بجٹ 115 ارب روپے تک لے جانے کی تجویز ہے، ہائر ایجوکیشن کے فنڈز میں اضافہ، بجٹ 45 ارب روپے مقرر کرنے کی تجویز ہے۔
سپیشل ایجوکیشن کے لیے فنڈز 5.5 ارب روپے تک بڑھانے کا پلان ہے، لٹریسی اور نان فارمل ایجوکیشن کا بجٹ 6 ارب روپے کرنے کا امکان ہے۔
تعلیمی شعبے میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کرنے کے لیے اضافی فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انفراسٹرکچر، نئے منصوبوں اور جاری سکیموں کی تکمیل پر توجہ دی جائے گی، بچوں کے ٹرانسپورٹ ، ٹیبلٹس اور سی لائبریری کے منصوبے شامل ہیں۔
