اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.81 قیمت فروخت : 40.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.70 قیمت فروخت : 279.20
  • یورو قیمت خرید: 326.47 قیمت فروخت : 327.05
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.11 قیمت فروخت : 377.79
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.25 قیمت فروخت : 200.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.44
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.90 قیمت فروخت : 76.03
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.74 قیمت فروخت : 911.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491500 دس گرام : 421400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450538 دس گرام : 386281
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7903 دس گرام : 6783
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گرین ٹاؤن: غیرت کے نام پر خاتون کے قتل کا حنا پرویز بٹ نے نوٹس لے لیا

28 Apr 2026
28 Apr 2026

(لاہور نیوز) چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے گرین ٹاؤن کے علاقے میں غیرت کے نام پر 22 سالہ خاتون کو قتل کرنے کا نوٹس لے لیا۔

حنا پرویز بٹ نے  ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے واقعےکی فوری رپورٹ طلب کر لی ہے، ملزم نے خاتون کے کردار پر شک کی بنیاد پر اس پر چھری کے وار کیے جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم رضوان کو قائداعظم انڈسٹریل ایریا سے گرفتار کر لیا۔ حکام کے مطابق ملزم کے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کر لیا گیا ہے، واقعے کے بعد پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیم نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کر لیے ہیں۔

حنا پرویز بٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ غیرت کے نام پر قتل ایک بدترین ظلم اور ناقابلِ معافی جرم ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی شخص کو محض شک یا الزام کی بنیاد پر کسی خاتون کی جان لینے کا کوئی حق حاصل نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کے قاتل کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں اور قانون کے مطابق انہیں سخت سزا دی جانی چاہیے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے