اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.81 قیمت فروخت : 40.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.70 قیمت فروخت : 279.20
  • یورو قیمت خرید: 326.47 قیمت فروخت : 327.05
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.11 قیمت فروخت : 377.79
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.25 قیمت فروخت : 200.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.44
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.90 قیمت فروخت : 76.03
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.74 قیمت فروخت : 911.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491500 دس گرام : 421400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450538 دس گرام : 386281
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7903 دس گرام : 6783
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر چالان، سینکڑوں گاڑیاں بند

28 Apr 2026
28 Apr 2026

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر سخت کارروائیوں کا آغاز ،ماڈل روڈز پر خصوصی کریک ڈاؤن کے دوران شہریوں کو قوانین کی پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی۔

چیف ٹریفک آفیسر سید عبدالرحیم شیرازی کے مطابق مجموعی طور پر 2132 چالان کیے گئے، جبکہ سنگین خلاف ورزیوں پر 818 گاڑیاں شہر کے مختلف تھانوں میں بند کی گئیں۔

لین لائن کی خلاف ورزی پر 690 موٹر سائیکل سواروں کے خلاف کارروائی کی گئی،ون وے کی خلاف ورزی پر 185 موٹر سائیکل سواروں کو چالان کیا گیا۔

ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 24 افراد کے خلاف کارروائی کی گئی۔ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے پر 630 بائیک رائیڈرز کو چالان جاری کیے گئے۔

اسی طرح ٹریفک میں رکاوٹ بننے والے 6 موٹر سائیکل سواروں اور 9 کم عمر ڈرائیورز کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

سی ٹی او لاہور نے انفورسمنٹ بڑھانے کا حکم دیتے ہوئے افسران سے فی گھنٹہ کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے، جبکہ ڈویژنل ایس پیز اور سرکل افسران کو فیلڈ میں ذاتی نگرانی کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ شہریوں کی حفاظت اور ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے یہ کریک ڈاؤن مزید سخت کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے