اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.81 قیمت فروخت : 40.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.70 قیمت فروخت : 279.20
  • یورو قیمت خرید: 326.47 قیمت فروخت : 327.05
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.11 قیمت فروخت : 377.79
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.25 قیمت فروخت : 200.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.44
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.90 قیمت فروخت : 76.03
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.74 قیمت فروخت : 911.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491500 دس گرام : 421400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450538 دس گرام : 386281
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7903 دس گرام : 6783
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چوہنگ: سی سی ڈی اور ڈکیت گینگ میں مقابلہ، 2 ملزمان ہلاک، 2 پولیس اہلکار زخمی

28 Apr 2026
28 Apr 2026

(لاہور نیوز) چوہنگ کے علاقے میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) اور مبینہ ڈکیت گینگ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 2 ملزمان ہلاک جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق تھانہ سندر کے علاقے میں فیکٹریوں اور گھروں میں وارداتیں کرنے والا گینگ سی سی ڈی ٹیم سے ٹکرا گیا۔ فائرنگ کے دوران 2 ملزمان شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گئے۔ ہلاک ملزمان کی شناخت عالم شیر اور ہاشم کے نام سے ہوئی ہے جو کہ وہاڑی کے رہائشی تھے۔

مقابلے کے دوران کانسٹیبل تصور میو اور احمد نامدار بھی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے مختلف مراکز سے مزید نفری طلب کر لی ہے جبکہ آپریشن ڈی ایس پی کی سربراہی میں جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے