اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ٹاؤن شپ: بیوی کو زہریلا محلول پلا کر قتل کرنے والا شوہر گرفتار

28 Apr 2026
28 Apr 2026

(لاہور نیوز) ٹاؤن شپ کے علاقے میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کو زہریلا محلول پلا کر قتل کر دیا، جسے پولیس نے چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم وقار رسول  نے اپنی اہلیہ نادیہ رمضان کو زہریلا محلول پلایا، جس کے نتیجے میں وہ جانبر نہ ہو سکیں، واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ ٹاؤن شپ میں درج کر لیا گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ٹاؤن شپ پولیس  نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا اور ابتدائی تفتیش کے دوران اہم شواہد بھی اکٹھے کر لئے گئے ہیں، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ واقعے کے تمام پہلوؤں کو واضح کیا جا سکے۔

قائم مقام ایس پی صدر عبداللہ عمران چیمہ کے مطابق ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور  انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے۔

پولیس  نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے منتقل کر دیا ہے جبکہ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے