اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.81 قیمت فروخت : 40.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.70 قیمت فروخت : 279.20
  • یورو قیمت خرید: 326.47 قیمت فروخت : 327.05
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.11 قیمت فروخت : 377.79
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.25 قیمت فروخت : 200.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.44
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.90 قیمت فروخت : 76.03
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.74 قیمت فروخت : 911.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491500 دس گرام : 421400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450538 دس گرام : 386281
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7903 دس گرام : 6783
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: سانحہ 9 مئی، اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید کی سزا معطلی کی درخواستیں خارج

28 Apr 2026
28 Apr 2026

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کی سزاؤں کی معطلی کے لیے دائر درخواستیں مسترد کر دیں۔

جسٹس  سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ  نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اعجاز چوہدری اور میاں محمود رشید کی سزا معطلی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت درخواست گزاروں کے وکلاء نے مؤقف اختیار کیا کہ انسداد دہشت گردی عدالت کا فیصلہ شواہد اور قانونی تقاضوں کے برعکس ہے، استدعا ہے کہ  سزاؤں کو معطل کیا جائے، وکلاء نے یہ بھی نشاندہی کی کہ دونوں رہنماؤں  نے اپنی سزاؤں کے خلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں جو زیر التوا ہیں، لہٰذا اپیلوں کے حتمی فیصلے تک سزا معطل کی جانی چاہیے۔

اسٹنٹ ایڈوکیٹ جنرل محمد فرخ خان لودھی نے عدالت کو بتایا کہ ٹرائل کورٹ کا فیصلہ ٹھوس شواہد کی بنیاد پر دیا گیا ہے، اس مرحلے پر سزا معطل کرنے کا کوئی جواز نہیں بنتا جبکہ سپیشل پراسیکیوٹر منیر احمد بھٹی نے بھی استدعا کی کہ درخواستیں مسترد کی جائیں، فریقین کے وکلا کے حتمی دلائل مکمل سننے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا جو بعدازاں سناتے دونوں درخواستیں خارج کر دی گئیں۔

واضح رہے کہ سانحہ 9 مئی کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت نے اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کو 10، 10 سال قید کی سزائیں سنائی تھیں، دوسری جانب فاضل بنچ نے پی ٹی آئی رہنما افضال عظیم پاہٹ کی شیر پاؤ پل پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں سزا معطل کر دی ، اے ٹی سی لاہور  نے افضال عظیم پاہٹ کو 10 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے