اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گرفتاری کیلئے چھاپے کے دوران لڑکی سے نازیبا حرکات کرنے والا سب انسپکٹر معطل

28 Apr 2026
28 Apr 2026

(ویب ڈیسک) ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے کے دوران لڑکی سے نازیبا حرکات کرنے والا سب انسپکٹر معطل کر دیا گیا۔

سی سی ٹی وی کے مطابق  لاہور میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران لڑکی سے نازیبا حرکات اور ہراساں کرنے کا واقعہ پیش آیا جس پر ستوکتلہ انویسٹی گیشن پولیس کے سب انسپکٹر غلام مرتضیٰ کو معطل کر دیا گیا۔

چھاپے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس میں صاف دیکھا گیا کہ پولیس اہلکار ملزم یوسف کو لیکر کوارٹر سے نکلا، سب انسپکٹر مرتضیٰ نے لڑکی کو سیڑھیوں میں روک لیا، سب انسپکٹر سیڑھیوں میں لڑکی سے نازیبا حرکات اور ہراساں کرتا رہا۔

پولیس کے مطابق یوسف نامی ملزم  نے 13 سال کی لڑکی کو مبینہ اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا، سب انسپکٹر مرتضیٰ  نے پولیس ٹیم کے ہمراہ یوسف کے کوارٹر پر چھاپہ مارا، ایس پی انویسٹی گیشن صدر  نے سب انسپکٹر غلام مرتضٰی کو معطل کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے