اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.81 قیمت فروخت : 40.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.70 قیمت فروخت : 279.20
  • یورو قیمت خرید: 326.47 قیمت فروخت : 327.05
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.11 قیمت فروخت : 377.79
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.25 قیمت فروخت : 200.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.44
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.90 قیمت فروخت : 76.03
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.74 قیمت فروخت : 911.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491500 دس گرام : 421400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450538 دس گرام : 386281
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7903 دس گرام : 6783
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل، واہگہ بارڈر پر خصوصی تقریب

28 Apr 2026
28 Apr 2026

(لاہور نیوز) معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر واہگہ بارڈر پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے افواجِ پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔

تقریب میں قومی ہیروز، سیاستدانوں، طلبا، مذہبی رہنماؤں اور اقلیتی برادری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی، شرکا نے واہگہ بارڈر پر ہونے والی پریڈ میں خصوصی دلچسپی لی اور افواجِ پاکستان سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔

اس موقع پر ’پاک فوج زندہ باد‘ کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے گئے، شرکا نے یادگارِ شہدا پر پھول چڑھائے اور معرکہ حق کے شہدا کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

تقریب میں شریک شہریوں کا کہنا تھا کہ دشمن کو جس طرح معرکہ حق میں سبق سکھایا گیا، آئندہ بھی ہر جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، معرکہ حق کے دوران پاکستانی قوم نے ثابت کیا کہ وہ اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔

شہریوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ آپریشن ’ بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘ میں افواجِ پاکستان کے بھرپور جواب نے دشمن کو پسپائی پر مجبور کر دیا، معرکہ حق کی کامیابی کا ایک سال مکمل ہونے پر شہریوں کے جوش و خروش نے اس عزم کو ایک بار پھر اجاگر کیاکہ قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے