اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ٹریفک آگاہی مہم ختم: آج سے لاہور سمیت صوبہ بھر میں زیرو ٹالرنس پالیسی ہو گی

27 Apr 2026
27 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم کے اختتام کے بعد آج سے باقاعدہ انفورسمنٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب محمد وقاص نذیر کی ہدایت پر خلاف ورزیوں کے خلاف سخت کارروائیوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق گزشتہ دو ہفتوں کے دوران شہر سمیت پورے صوبے میں بھرپور آگاہی مہم چلائی گئی، جس کے تحت لاہور میں رہبر سکواڈ اور سیفٹی کیمپس بھی قائم کیے گئے۔ اس دوران سوشل میڈیا سمیت تمام ذرائع ابلاغ پر شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہ کیا گیا۔

آگاہی مہم میں لین لائن کی پابندی، ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کے استعمال، ون وے کی خلاف ورزی اور دیگر ٹریفک قوانین کے حوالے سے خصوصی طور پر شعور اجاگر کیا گیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر نے واضح کیا ہے کہ آج سے صوبہ بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ محفوظ پنجاب کے لیے یکساں قانون کا نفاذ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں تاکہ جرمانوں سے بچنے کے ساتھ ساتھ اپنی اور دوسروں کی جان کو بھی محفوظ بنا سکیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے