اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شہر میں ہونے والے مختلف واقعات میں 5 افراد جاں بحق

27 Apr 2026
27 Apr 2026

(لاہور نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے افسوسناک واقعات میں 5 افراد جاں کی بازی ہار گئے، جن میں حادثات اور طبعی اموات کے کیسز شامل ہیں۔

ایدھی ذرائع کے مطابق اسلام پورہ کے علاقے حیدر روڈ پر ایک گھر سے 50 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی، جس کی شناخت اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق لاش دو روز پرانی معلوم ہوتی ہے۔

ہربنس پورہ میں ایک خاتون اس وقت شدید زخمی ہو گئی جب اس کا دوپٹہ موٹر سائیکل کی چین میں پھنس گیا، خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم 35 سالہ عفت بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج ہی دم توڑ گئی۔

فیکٹری ایریا میں 22 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا، متوفی کی شناخت طیب کے نام سے ہوئی ہے اور وہ خانقاہ ڈوگراں کا رہائشی تھا۔

اسی طرح فیروزپور روڈ پر تماثیل تھیٹر کے قریب سے تقریباً 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی، جو نشے کا عادی بتایا جاتا ہے تاہم اس کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

سنگھ پورہ منڈی کے قریب بھی 45 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، جس کے بارے میں ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ وہ بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث جاں بحق ہوا، پولیس نے تمام لاشوں کو مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے