اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.81 قیمت فروخت : 40.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.70 قیمت فروخت : 279.20
  • یورو قیمت خرید: 326.47 قیمت فروخت : 327.05
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.11 قیمت فروخت : 377.79
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.25 قیمت فروخت : 200.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.44
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.90 قیمت فروخت : 76.03
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.74 قیمت فروخت : 911.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491500 دس گرام : 421400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450538 دس گرام : 386281
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7903 دس گرام : 6783
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ڈیوڈ وارنر کی جانب سے شاہنواز دھانی کو سرپرائز گفٹ

27 Apr 2026
27 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن میں کراچی کنگز کی قیادت کرنے والے ڈیوڈ وارنر نے پشاور زلمی کے شاہنواز دھانی کو سرپرائز گفٹ دے دیا۔

شاہنواز دھانی نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر دو تصاویر شیئر کیں جس میں سے ایک تصویر میں ان کے بیگ اور دوسری تصویر میں ان کے ہاتھ میں مین آف دی میچ ٹرافی موجود ہے۔

انہوں نے کیپشن میں لکھا میں نے جیسے ہی اپنا کٹ بیگ کھولا تو مجھے اس میں سے یہ مین آف دی میچ ٹرافی ملی۔دھانی نے مزید کہا کہ ’میں نے یہ ٹرافی اپنے پاس رکھ لی کیونکہ یہ لیجنڈ ڈیوڈ وارنر میرے لیے چھوڑ کر گئے ہیں، شکریہ وارنی‘۔

دو روز قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دینے کے بعد مین آف دی میچ ایوارڈ حاصل کرنے والے ڈیوڈ وانر نے اسے اپنے دوست شاہنواز دھانی کے نام کیا تھا۔واضح رہے کہ کراچی کنگز کی ٹیم 10 پوائنٹس کے باوجود نیٹ رن ریٹ کی بناء پر پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل نہیں کرسکی۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے