اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

بنگلا دیش کا پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میچ کیلیے اسکواڈ کا اعلان

26 Apr 2026
26 Apr 2026

(ویب ڈیسک)بنگلا دیش نے پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے، جس کی قیادت نجم الحسن شانتو کریں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے مطابق یہ ٹیسٹ میچ 8 مئی سے ڈھاکہ کے شیرِ بنگلا نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا ، اسکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ دو نئے چہروں کو بھی شامل کیا گیا ہے، جو پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ میں ڈیبیو کریں گے۔

 

کپتان نجم الحسن شانتو کے ساتھ مہدی حسن میراز نائب کپتان کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ٹیم میں مشفیق الرحیم، لٹن داس، مومن الحق، شادمان اسلام اور تجربہ کار آل راؤنڈر شامل ہیں، جبکہ فاسٹ باؤلرز تسکین احمد اور شوریف الاسلام کی بھی واپسی ہوئی ہے۔

نئے شامل ہونے والے کھلاڑیوں میں تنزید حسن اور امیت حسن شامل ہیں۔ تنزید حسن پہلے ہی محدود اوورز کی کرکٹ میں اپنی صلاحیتیں دکھا چکے ہیں، جبکہ امیت حسن فرسٹ کلاس کرکٹ میں عمدہ اوسط کے باعث ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

 

بنگلا دیش کی ٹیم اس وقت ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی درجہ بندی میں آٹھویں نمبر پر ہے اور پاکستان کے خلاف سیریز میں بہتر کارکردگی دکھا کر اپنی پوزیشن مضبوط بنانے کی کوشش کرے گی۔سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مئی تک سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے