اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.81 قیمت فروخت : 40.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.70 قیمت فروخت : 279.20
  • یورو قیمت خرید: 326.47 قیمت فروخت : 327.05
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.11 قیمت فروخت : 377.79
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.25 قیمت فروخت : 200.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.44
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.90 قیمت فروخت : 76.03
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.74 قیمت فروخت : 911.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491500 دس گرام : 421400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450538 دس گرام : 386281
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7903 دس گرام : 6783
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل 11 ، پہلا مرحلہ اختتام پزیر ، کوالیفائرز کا شیڈول جاری

27 Apr 2026
27 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا سنسنی خیز پہلا مرحلہ اختتام کو پہنچ گیا۔

گزشتہ روز حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈیز کے خلاف تاریخی فتح حاصل کرکے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز کو بہتر نیٹ رن ریٹ پر ایونٹ سے باہر کردیا۔

اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں پہلے سے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرنے والی ٹیموں اسلام آباد اور ملتان سلطانز کے درمیان دوسری پوزیشن کا مقابلہ تھا جو اسلام آباد نے ملتان کو شکست دے کر حاصل کرلی۔

پشاور زلمی کی ٹیم 17 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے۔پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کوالیفائر میچ کل نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا جبکہ پہلا ایلیمینیٹر میچ 29 اپریل کو حیدرآباد کنگزمین اور ملتان سلطانز کے درمیان لاہور میں ہوگا۔

کوالیفائر میچ کی فاتح ٹیم فائنل میں رسائی حاصل کرلے گی جبکہ شکست خوردہ ٹیم اور ایلیمینیٹر ون کی فاتح ٹیم یکم مئی کو فائنل میں پہنچنے کے لیے پنجہ آزمائی کریں گے۔

ایونٹ کا فائنل 3 مئی کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جس میں شائقین کرکٹ بھی اسٹیڈیم میں میچ سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے