اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.81 قیمت فروخت : 40.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.70 قیمت فروخت : 279.20
  • یورو قیمت خرید: 326.47 قیمت فروخت : 327.05
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 377.11 قیمت فروخت : 377.79
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.25 قیمت فروخت : 200.61
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.43 قیمت فروخت : 204.80
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.32 قیمت فروخت : 74.44
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.90 قیمت فروخت : 76.03
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.74 قیمت فروخت : 911.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 491500 دس گرام : 421400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 450538 دس گرام : 386281
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7903 دس گرام : 6783
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سٹار بیٹر بابر اعظم اور شاہین آفریدی کے بیٹے کے درمیان خوبصورت لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل

27 Apr 2026
27 Apr 2026

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹر بابر اعظم اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے بیٹے کے درمیان میچ کے بعد ایک خوبصورت لمحہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا۔

دونوں کھلاڑی پی ایس ایل کے میچ میں ایک دوسرے کے مدِمقابل تھے، جہاں شاہین آفریدی کے اہلِخانہ بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے اور ان کے ننھے بیٹے عالیار بھی اپنے والد کو سپورٹ کرنے آئے تھے۔میچ کے اختتام پر بابر اعظم کو ننھے عالیار آفریدی کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔

عالیار نے اپنے والد کی طرح بولنگ کرنے کی کوشش کی اور بابر اعظم کو گیند کروائی، جس پر بابر نے مزاحیہ انداز میں خود کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ قرار دے دیا، اس دلکش منظر نے شائقینِ کرکٹ کے دل جیت گیا۔

سوشل میڈیا صارفین نے اس ویڈیو پر محبت بھرا ردعمل دیا ہے۔ایک صارف نے لکھا ہے کہ ماشاء اللہ یہ بہت پیارا ہے، جبکہ دوسرے نے عالیار کے بولنگ کے انداز کو سراہا ہے۔

ایک اور مداح نے کہا ہے کہ لو یو بابر بھائی! آپ ہمارے ہیرو ہیں، یہ خوبصورت لمحہ مداحوں کے لیے خوشی کا باعث بن گیا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے