اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان سپر لیگ 11 فائنل، اعزازی ٹکٹس پر پابندی لگا دی گئی

27 Apr 2026
27 Apr 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سپر لیگ 11 کے فائنل سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعزازی ٹکٹس کے اجرا پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی کسی بھی سرکاری یا نجی محکمے کو فائنل کیلئے اعزازی ٹکٹس فراہم نہیں کرے گا اور میچ دیکھنے کے خواہشمند افراد کو باقاعدہ ٹکٹ خریدنا ہو گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ شائقین کو سٹیڈیم میں میچ دیکھنے کا موقع فراہم کرنا ہے تاکہ حقیقی کرکٹ فینز کو ترجیح دی جا سکے۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل 11 فائنل تین مئی کو لاہور میں کھیلا جائے گا، جس کیلئے شائقین میں پہلے ہی خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے