اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

عماد وسیم اور نائلہ راجہ کی ویڈیو وائرل ہونے پر صارفین برہم

26 Apr 2026
26 Apr 2026

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹر عماد وسیم کی اپنی دوسری اہلیہ نائلہ راجہ کے ہمراہ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین شدید برہمی کا اظہار کررہے ہیں۔

پاکستانی کرکٹر عماد وسیم اور نائلہ راجہ نے فروری 2026 میں شادی کی، جو ایک طویل عرصے تک خفیہ رہنے والے تعلق کے بعد سامنے آئی۔عماد وسیم اس سے قبل ثانیہ اشفاق سے شادی شدہ تھے، جن سے ان کے 3 بچے ہیں، جن میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہیں، اور ان کی شادی تقریباً 5 سال تک قائم رہی۔

عماد وسیم اب دعویٰ کرتے ہیں کہ نائلہ راجہ سے شادی ان کی زندگی کا بہترین فیصلہ ہے، جب کہ نائلہ بھی عماد سے شادی کو اپنی زندگی کا دانشمندانہ فیصلہ قرار دیتی ہیں۔تاہم، پاکستان میں بڑی تعداد میں لوگ عماد وسیم کی پہلی اہلیہ ثانیہ اشفاق کی حمایت کر رہے ہیں اور عماد و نیلا دونوں کو بے وفا سمجھتے ہیں۔

ان دنوں عماد وسیم پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن میں حصہ لے رہے ہیں، جہاں وہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کر رہے ہیں جب کہ نائلہ راجہ بھی میچز کے دوران اپنے شوہر کے ساتھ موجود ہوتی ہیں۔

حال ہی میں ایک میچ کے دن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں نائلہ راجہ عماد وسیم کا ہاتھ تھامے ان سے بات کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد دونوں کو شدید تنقید اور نفرت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ یہ آ گئی ہے، اللہ دوسروں کے شوہروں کو اس سے محفوظ رکھے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے