اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

کہیں موسم گرم تو کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش؛اہم پیش گوئی آ گئی

26 Apr 2026
26 Apr 2026

(لاہور نیوز) کہیں موسم شدید گرم تو کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی آ گئی۔

آج رات موسم کی صورتحال  کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

سوموار کے روز موسم کی صورتحال  کے مطابق   اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم خشک اور گرم جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، راولپنڈی، اٹک، تلہ گنگ، مری، گلیات اور گردونواح میں دن کے دوران موسم خشک جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

بعد از دوپہر بہاولپور، رحیم یار خان، راجن پور، بہاولنگر اور گردونواح میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے