اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سپیکر پنجاب اسمبلی سے وزیر اعظم شہباز شریف اور اہم شخصیات کی تعزیتی ملاقاتیں

26 Apr 2026
26 Apr 2026

(لاہور نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف نے سپیکر ہاؤس میں ملک محمد احمد خان سے ملاقات کی اور ان کی ہمشیرہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ اُنکے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔

وزیراعظم نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی، ملاقات ملاقات محسن نقوی، سلیمان شہباز، طلحہ برکی، ملک احمد سعید خان، ڈاکٹر ملک امیر خان اور ملک تیمور خان سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔

دریں اثناء رانا مشہود احمد خان اور چودھری سالک حسین نے بھی سپیکر سے علیحدہ ملاقاتیں کیں اور مرحومہ کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے اراکین اور دیگر قریبی ساتھی بھی موجود تھے۔

علاوہ ازیں عطاء اللہ تارڑ، وفاقی وزیر اطلاعات، سپیکر پنجاب اسمبلی کے گھر پہنچے اور اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا, انہوں نے کہا کہ مرحومہ کے انتقال کی خبر سن کر گہرا دکھ ہوا اور وہ اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

تمام شخصیات نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے