اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بطور گورنرغریبوں کی مدد نہ کر سکا تو میرا ضمیر مطمئن نہیں ہو گا: سردار سلیم حیدر

26 Apr 2026
26 Apr 2026

(لاہور نیوز) گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ غریبوں کی مدد نہ کر سکا تو میرا ضمیر مطمئن نہیں ہو گا۔

پنجاب کے ضلع اٹک کے لنگر گاؤں گھنڈیاں میں سردار سلیم حیدر خان نے دورے کیا جہاں عوام اور نوجوانوں نے موٹرسائیکل ریلی پر شاندار استقبال کیا، اپنے دورے کے دوران لنگر گاؤں میں ذاتی کاوشوں سے سولر واٹر سپلائی کا افتتاح بھی کیا، افتتاح کی تقریب میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اٹک کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی، پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں، آنے والا وقت پیپلز پارٹی کا ہے۔پیپلزپارٹی عوامی ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔

سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا مسلم لیگ ( ن) سے اتحاد ملکی مفاد میں ہے، (ن) لیگ کے مقامی ایم این اے اور ایم پی اے عوامی فلاحی منصوبوں کے افتتاح میرے ساتھ آئیں مجھے خوشی ہو گی، ہم نے مل کر اٹک کی عوام خدمت کرنی ہے اور مشکلات سے نکالنا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر گورنر پنجاب کی سیٹ پر بیٹھ کر غریبوں کی مدد نہ کر سکا تو میرا ضمیر مطمئن نہیں ہو گا، اٹک کی عوام کے فلاحی منصوبوں میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے عوام کے دشمن ہیں، پیپلزپارٹی اپنے کارکنوں کو تنہا نہیں چھوڑتی۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب بلاول بھٹو ملک کے وزیراعظم ہوں گے، امریکہ اور ایران کی جنگ بندی میں ثالثی کا کردار ادا کر کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تاریخ رقم کر دی۔

سردار سلیم حیدر خان کا مزید کہنا تھا کہ آج پوری دنیا پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے