26 Apr 2026
(لاہور نیوز) عامر ٹاؤن میں جاری سڑک کی تعمیر و مرمت کا کام سست روی کا شکار ہو گیا ہے، جس کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مین سڑک پر تقریباً 6 ماہ قبل شروع ہونے والا ترقیاتی منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہو سکا، جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہو رہی ہے۔
علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ سڑک کی خستہ حالی کے باعث ہر وقت گرد و غبار اڑتا رہتا ہے، جس سے نہ صرف سفر مشکل ہو گیا ہے بلکہ سانس کی بیماریوں کا خطرہ بھی بڑھ رہا ہے۔
شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ترقیاتی کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ روزمرہ زندگی میں پیش آنے والی مشکلات کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔
