اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.77 قیمت فروخت : 40.84
  • یورو قیمت خرید: 325.58 قیمت فروخت : 326.16
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.26 قیمت فروخت : 375.94
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.55 قیمت فروخت : 198.91
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.38 قیمت فروخت : 203.74
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.74 قیمت فروخت : 1.75
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.31 قیمت فروخت : 910.94
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493100 دس گرام : 422800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452005 دس گرام : 387564
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7944 دس گرام : 6818
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر میں گرمی کی شدت برقرار، آج پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان

26 Apr 2026
26 Apr 2026

(لاہور نیوز) شہر میں گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ دن بھر موسم گرم اور خشک رہے گا۔

موسم کا حل بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ہوا کی رفتار 8 سے 14 کلومیٹر فی گھنٹہ کے درمیان رہنے کی توقع ہے، جس سے گرمی کی شدت میں کسی خاص کمی کا امکان نہیں۔ شہر میں بارش کا کوئی امکان ظاہر نہیں کیا گیا، جس کے باعث شہریوں کو مزید گرم موسم کا سامنا کرنا پڑے گا۔

دوسری جانب شہر کی فضائی آلودگی بھی بدستور برقرار ہے۔ ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 153 ریکارڈ کیا گیا ہے، جو کہ صحت کے لیے مضر قرار دیا جاتا ہے۔ ماہرین نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کرنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے دوران پانی کا زیادہ استعمال کیا جائے اور دھوپ میں نکلتے وقت حفاظتی اقدامات اپنائے جائیں تاکہ ہیٹ اسٹروک اور دیگر بیماریوں سے بچا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے