اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.78 قیمت فروخت : 40.85
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.75 قیمت فروخت : 279.25
  • یورو قیمت خرید: 326.05 قیمت فروخت : 326.64
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.90 قیمت فروخت : 376.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.02 قیمت فروخت : 199.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.84 قیمت فروخت : 204.21
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.76 قیمت فروخت : 911.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 494000 دس گرام : 423500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452830 دس گرام : 388206
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8131 دس گرام : 6979
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سرکاری حج سکیم کے تحت اس سال 50,114 خواتین فریضہ حج ادا کریں گی

23 Apr 2026
23 Apr 2026

(لاہور نیوز) پاکستان سے رواں برس سرکاری حج سکیم کے تحت 50,114 خواتین فریضہ حج ادا کریں گی۔

خواتین کا سرکاری  حج سکیم کے  کوٹہ میں تناسب 43.5 فیصد  ہے، سرکاری حج کوٹے میں سب سے زیادہ خواتین عازمین کا تعلق کراچی ریجن سے ہے،کراچی ریجن کی خواتین عازمین  حج کی تعداد  13٫869 ہے۔

دوسرے نمبر پر لاہور ریجن سے 13,619 خواتین اور تیسرے نمبر پر اسلام آباد ریجن کی 11,573 خواتین حج کریں گی، اس کے علاوہ ملتان سے 4,264 اور پشاور ریجن سے 3,331 خواتین عازمین حج شامل ہوں گی، سیالکوٹ سے 2,412 خواتین فریضہ حج کے لیے جائیں گی۔

کوئٹہ سے 709 خواتین، عازمین حج میں شامل شرح محض 17.3 فیصد  ہے، سب سے کم خواتین عازمین کا تعلق سکھر ریجن سے ہے، سکھر ریجن سے  صرف 337 خواتین ،عازمین حج میں شامل  ہیں۔ 

8 شہروں سے مجموعی طور پر 50,114 خواتین فریضہ حج ادا کریں گی، ملک بھر سے 65,182 مرد عازمین حج،حجاز مقدس جائیں گے، سرکاری حج اسکیم کا مجموعی کوٹہ ایک لاکھ 19 ہزار ہے۔

سرکاری سکیم میں حج معاونین، ہارڈ شپ اور دیگر کوٹے کے 3900 عازمین شامل ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے