23 Apr 2026
(لاہور نیوز) صدرِ مملکت آصف علی زرداری 3 روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے صدر مملکت کا اولڈ ایئر پورٹ پر استقبال کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری قیام کے دوران پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے، صدر مملکت لیگی رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے اُن کی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کیلئے بھی جائیں گے۔
