23 Apr 2026
(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر نگرانی پرائس کنٹرول ٹیمیں شہر بھر میں متحرک ہو گئیں، ہول سیل و ریٹیل مارکیٹوں میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔
فیلڈ میں جاری کارروائیوں کے دوران 6079 دکانوں کی چیکنگ کی گئی جبکہ 43 افراد کو خلاف ورزی پر گرفتار کیا گیا اور 11 دکانیں سیل کی گئیں جبکہ مصنوعی مہنگائی کے خاتمے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کے سخت احکامات جاری کئے۔
تمام پرائس مجسٹریٹس کو روزانہ کی بنیاد پر ہول سیل اور ریٹیل مارکیٹوں کی چیکنگ کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے کہا کہ عوام کے حقوق کا تحفظ اور مقررہ نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، گرانفروشی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔
