23 Apr 2026
(لاہور نیوز) نواز شریف سنٹرز آف ایکسیلنس سے لائبریری فاؤنڈیشن کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ادارے کو شیخ زید ہسپتال کے قریب لیبر کمپلیکس میں منتقل کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق لائبریری فاؤنڈیشن کی موجودہ عمارت کو گرا کر وہاں نئی کلاسز تعمیر کی جائیں گی۔
اس سے قبل یہ ادارہ طویل عرصے سے چلڈرن لائبریری کمپلیکس میں قائم تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منتقلی کے بعد لائبریری فاؤنڈیشن اپنی تعلیمی و نصابی سرگرمیاں نئی عمارت سے جاری رکھے گی، جہاں جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
