21 Apr 2026
(لاہور نیوز) پرائیوٹ سکولوں کی جانب سے جمعہ کی چھٹی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا گیا ہے۔
پنجاب بھر کے پرائیوٹ سکولوں کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت پاک ایوان تعلیم کے سربراہ قاضی نعیم انجم نے کی۔
اجلاس میں کہا گیا ہے کہ آن لائن کلاسسز سے مثبت نتائج ملنا نہ ممکن ہے، اچھے نتائج کیلئے تعلیمی کلینڈر میں 210 روز نصابی سرگرمیاں کیلئے دیئے جائیں جبکہ درسی کتب لیٹ چھپنے سے طلباء کاتعلیمی نقصان ہوا۔
پیکٹا کی جانب سے آئندہ سال بروقت کتابیں پبلش کی جائیں، لاہور بورڈ وزٹ کر کے پرائیوٹ سکولز کو فوری الحاق میں بھی توسیع دے جبکہ اجلاس میں سید فیصل گیلانی، سلیم اعوان، حسن منہاس سمیت دیگر شریک ہوئے۔
