اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.80 قیمت فروخت : 279.30
  • یورو قیمت خرید: 327.47 قیمت فروخت : 330.06
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.24 قیمت فروخت : 378.91
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.54 قیمت فروخت : 200.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.02 قیمت فروخت : 205.39
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.73
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.48 قیمت فروخت : 915.12
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501400 دس گرام : 429900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459613 دس گرام : 394072
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8342 دس گرام : 7159
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب میں تعلیمی انتظامی عہدوں پر تعیناتی کیلئے ٹیسٹ کا اعلان

22 Apr 2026
22 Apr 2026

(لاہور نیوز) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے بھر میں انتظامی عہدوں پر تعیناتی کیلئے سکریننگ ٹیسٹ لینے کا اعلان کیا ہے، جو بھرتیوں کے عمل کا چوتھا مرحلہ قرار دیا جا رہا ہے۔

محکمے کے مطابق چیف ایگزیکٹو آفیسرز (سی ای او)، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (ضلعی تعلیمی افسران) اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز (ڈپٹی ضلعی تعلیمی افسران) کی اسامیوں کیلئے گریڈ 18 اور 19 کے افسران سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں، جنہیں 30 اپریل تک جمع کروایا جا سکتا ہے۔

اعلان کے مطابق چیف ایگزیکٹو افسران اور ضلعی تعلیمی افسران کے عہدوں کیلئے عمر کی حد 55 سال جبکہ ڈپٹی ضلعی تعلیمی افسران کیلئے 50 سال مقرر کی گئی ہے۔ امیدواروں کا اسکریننگ ٹیسٹ پنجاب ایگزامینیشن کمیشن (PEC) کے زیر اہتمام لاہور میں منعقد ہوگا۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے افسران کو انٹرویو کے مرحلے سے بھی گزرنا ہوگا، جس کے بعد میرٹ پر منتخب امیدواروں کو متعلقہ انتظامی عہدوں پر تعینات کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے