اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.78 قیمت فروخت : 40.85
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.75 قیمت فروخت : 279.25
  • یورو قیمت خرید: 326.05 قیمت فروخت : 326.64
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.90 قیمت فروخت : 376.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.02 قیمت فروخت : 199.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.84 قیمت فروخت : 204.21
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.76 قیمت فروخت : 911.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 494000 دس گرام : 423500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452830 دس گرام : 388206
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8131 دس گرام : 6979
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن، 4 ڈھانچے مسمار

23 Apr 2026
23 Apr 2026

(لاہور نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیر قیادت غیر قانونی تعمیرات کے خلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے، جس کے دوران مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے روڈ، منٹگمری روڈ اور میکلوڈ روڈ پر تعمیراتی معیار اور نقشوں کے مطابق تعمیرات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، آپریشن کے دوران داتا گنج بخش زون میں 4 عمارتیں سیل جبکہ 4 غیر قانونی ڈھانچے مسمار کر دیئے گئے۔

مزید برآں میکلوڈ روڈ پر ایک غیر محفوظ بیسمنٹ کو انجینئرنگ اصولوں کے مطابق بھر دیا گیا تاکہ کسی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر لاہور  نے تمام تعمیرات کو ماسٹر پلان اور منظور شدہ نقشوں کے مطابق مکمل کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ خلاف ورزی کرنے والی عمارتوں کو فوری طور پر سیل کیا جائے۔

کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کا کہنا تھا کہ غیر قانونی تعمیرات کا خاتمہ شہری حفاظت کیلئے ناگزیر ہے اور لاہور کو ایک جدید اور عوام دوست میٹروپولیٹن شہر بنانے کیلئے اقدامات جاری رہیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے