اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.78 قیمت فروخت : 40.85
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.75 قیمت فروخت : 279.25
  • یورو قیمت خرید: 326.05 قیمت فروخت : 326.64
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.90 قیمت فروخت : 376.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.02 قیمت فروخت : 199.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.84 قیمت فروخت : 204.21
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.76 قیمت فروخت : 911.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 494000 دس گرام : 423500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452830 دس گرام : 388206
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8131 دس گرام : 6979
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

گراں فروشی پر 2,685 افراد گرفتار، 87 ایف آئی آرز کا اندراج

23 Apr 2026
23 Apr 2026

(لاہور نیوز) حکومت پنجاب نے گراں فروشی کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن تیز کر دیا۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، ترجمان کے مطابق صوبے بھر میں 4 لاکھ 33 ہزار 816 انسپیکشنز مکمل کی گئیں، جبکہ 25 ہزار 375 مقامات پر اوورچارجنگ کے کیسز رپورٹ ہوئے، خلاف ورزیوں پر 1 کروڑ 25 لاکھ 86 ہزار 500 روپے سے زائد کے جرمانے عائد کئے گئے۔

گراں فروشی میں ملوث 2 ہزار 685 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 87 مقدمات کا اندراج بھی عمل میں لایا گیا، روٹی مہنگی فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں 17 لاکھ 37 ہزار 200 روپے جرمانہ اور 365 گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

رپورٹ کے مطابق چکن گوشت کی قیمتوں پر بھی خصوصی نظر رکھی گئی، جہاں 1 ہزار 924 مقامات پر اوورچارجنگ سامنے آئی اور 21 ہزار 304 انسپیکشنز کی گئیں، اس کے علاوہ باسمتی چاول، آٹا، دالوں اور چینی سمیت اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کی مسلسل نگرانی جاری ہے۔

ٹماٹر، پیاز اور آلو کی قیمتوں پر بھی متعدد کارروائیاں کی گئیں تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے، ترجمان کا کہنا ہے کہ روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا اور گراں فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے