اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.85 قیمت فروخت : 40.92
  • یورو قیمت خرید: 327.29 قیمت فروخت : 327.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.61 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.54 قیمت فروخت : 199.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.47
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.34 قیمت فروخت : 74.47
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.04
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.22 قیمت فروخت : 911.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 495100 دس گرام : 424500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 453838 دس گرام : 389122
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8042 دس گرام : 6902
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عوام کیلئے خوشخبری: ٹریفک جرمانوں میں کمی کا بل ایوان سے منظور

22 Apr 2026
22 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب کے عوام کے لیے خوشخبری، ٹریفک جرمانوں میں کمی ترامیم ایوان سے منظور ہو گئی، ترامیم کی حتمی توثیق گورنر پنجاب دیں گے۔

ٹریفک جرمانوں میں کمی کا ترمیمی بل ایوان سے کثرت رائے سے منظور کر لیا، قائمہ کمیٹی داخلہ سے چالانوں میں کمی 1 اپریل کو منظور ہونے والی ترامیم ایوان سے بھی منظور ہو گئیں۔

صوبائی موٹر وہیکل (چوتھی ترمیم) 2025 آرڈیننس پنجاب اسمبلی سے کثرتِ رائے سے منظور ہو گیا جس کے مطابق موٹر سائیکل کے چند چالان 2 ہزار سے کم کر کے 1 ہزار روپے ہوں گے۔

متن کے مطابق موٹر سائیکل کا زیادہ سے زیادہ چالان اب 2 ہزار روپے کا ہو گا، رکشے کا چالان چند خلاف ورزیوں پر 3 سے 1 ہزار کر دیا، سنگین خلاف ورزی پر 2 ہزار جرمانہ ہو گا۔

بل کے متن کے مطابق کار اور جیپ کا چالان چند خلاف ورزیوں پر 5 ہزار سے کم کر کے 2 ہزار روپے کر دیا گیا، ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر گاڑیوں کا 5 ہزار جرمانہ برقرار رہے گا۔

موٹر سائیکل، رکشے اور کار میں اوور سپیڈنگ کے جرمانوں کو برقرار رکھا گیا، 2 ہزار سی سی اور دیگر لگژری وہیکلز کا جرمانہ 20 ہزار سے کم کر کے 10 ہزار کر دیا گیا۔

متن کے مطابق 2 ہزار سی سی وہیکلز کا کم سے کم جرمانہ 2 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 10 ہزار ہو گا، مزدا، کوسٹرز، چھوٹی مسافر وین لائٹ وہیکلز کا جرمانہ 20 ہزار سے 7 ہزار کر دیا گیا۔

بل کے متن کے مطابق ٹرک، بسوں اور دیگر ہیوی وہیکلز کا زیادہ سے زیادہ جرمانہ 20 ہزار سے کم کر کے 10 ہزار کر دیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے