اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.78 قیمت فروخت : 40.85
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.75 قیمت فروخت : 279.25
  • یورو قیمت خرید: 326.05 قیمت فروخت : 326.64
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 375.90 قیمت فروخت : 376.58
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.02 قیمت فروخت : 199.38
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.84 قیمت فروخت : 204.21
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.05
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.76 قیمت فروخت : 911.39
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 494000 دس گرام : 423500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452830 دس گرام : 388206
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8131 دس گرام : 6979
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

رواں ماہ 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد ڈرائیونگ لائسنس کا اجراء

23 Apr 2026
23 Apr 2026

(لاہور نیوز) پنجاب ٹریفک پولیس کی جانب سے صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق رواں ماہ 4 لاکھ 50 ہزار سے زائد لائسنس جاری کئے گئے، ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد شہریوں نے لرننگ لائسنس حاصل کئے، جبکہ ایک لاکھ 47 ہزار سے زائد افراد نے ریگولر ڈرائیونگ لائسنس بنوائے، مزید برآں ایک لاکھ 53 ہزار شہریوں نے لرننگ، ریگولر اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی۔

اعداد و شمار کے مطابق 1261 سے زائد شہریوں نے گم شدہ لائسنس دوبارہ حاصل کئے، جبکہ 2500 سے زائد افراد کو انٹرنیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کئے گئے، اس کے علاوہ 92 ہزار سے زائد شہریوں نے آن لائن ڈرائیونگ سہولیات سے بھی استفادہ کیا۔

ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب نے کہا ہے کہ بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانا جرم ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو بھاری جرمانوں اور سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تربیت یافتہ ڈرائیورز کی تعداد میں اضافے کے باعث پنجاب میں ٹریفک حادثات میں کمی آئی ہے، جبکہ شہریوں میں لائسنس کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے آگاہی مہم بھی جاری ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے مطابق شہری لائسنس بننے کے فوراً بعد موبائل فون میں ای ڈرائیونگ لائسنس ڈاؤن لوڈ کریں، جس کی قانونی حیثیت روایتی کارڈ کے برابر ہے، انہوں  نے شہریوں کو ہدایت کی کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے خدمت مراکز، لائسنسنگ سینٹرز اور آن لائن پورٹل سے استفادہ کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے