22 Apr 2026
(لاہور نیوز) سمن آباد کے علاقے میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 10 سالہ بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے خالو (ملزم) کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم اعجاز متاثرہ بچی کا خالو ہے جو اپنی سالی کے گھر آیا تھا، سالی نے ملزم بہنوئی سے کہاکہ میں ایک گھر میں کام کر کے واپسی پر کھانا بنا دیتی ہوں اور وہ کسی کے گھر کام کرنے چلی گئی، ملزم اعجاز نے گھر موجود باقی چھوٹے بچوں کو دہی لانے کیلئے بھیج دیا اور موقع پا کر 10 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کر دی۔
ملزم اعجاز سالی اور بچوں کے گھر آنے سے پہلے وہاں سے فرار ہو گیا، پولیس نے فوری ملزم کے خلاف بچی کے والد مہر دین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرتے ہوئے سفاک ملزم کو گرفتار کر کے مزید تفتیش کیلیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔
