اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.85 قیمت فروخت : 40.92
  • یورو قیمت خرید: 327.29 قیمت فروخت : 327.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.61 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.54 قیمت فروخت : 199.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.47
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.34 قیمت فروخت : 74.47
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.04
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.22 قیمت فروخت : 911.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 495100 دس گرام : 424500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 453838 دس گرام : 389122
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8042 دس گرام : 6902
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

خواتین کے اغوا سے متعلق مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع

22 Apr 2026
22 Apr 2026

(محمد اشفاق) آئی جی پنجاب نے خواتین کے اغوا سے متعلق مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دیں۔

رپورٹ کے مطابق پنجاب میں گزشتہ پانچ برسوں کے دوران خواتین کے اغوا سے متعلق ایک لاکھ 5 ہزار 244 کیسز رجسٹرڈ ہوئے، مقدمات کے مطابق یکم جنوری 2021 سے دسمبر 2025 کے دوران ایک لاکھ 5 ہزار 571 خواتین اغوا ہوئیں۔

70 ہزار 773 کیسز سیکشن 365 کےتحت درج ہوئے، 1 لاکھ 5 ہزار 244 کیسز میں سے 80 ہزار 767 کیسز کینسل ہو گئے، 77 فیصد مقدمات میں مغوی خواتین نے عدالت پیش ہو کر بیان دیا کہ وہ اغوا نہیں ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق 77 فیصد مقدمات میں خواتین نے بیان دیا کہ وہ شادی کے لیے اپنی مرضی سے گئی تھیں، اس وقت خواتین کے اغوا سے متعلق 3 ہزار 864 کیسز زیر تفتیش ہیں، 612 خواتین کو بازیاب کروا کر رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔

اس وقت 3 ہزار 258 خواتین تاحال بازیاب نہیں کروائی جاسکیں، 1432 کیسز میں شکایت کنندہ نے ملزمان کو نامزد کیا جس کی تفتیش جاری ہے، اس وقت خواتین کے اغوا سے متعلق 1820 کیسز میں چیلنجز کا سامنا ہے جس کے لیے کام کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ہر ضلع کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو تفتیشی افسران کی کارکردگی جانچنے کی ہدایت کی ہے، کسی تفتیشی کی نااہلی اور نالائقی ثابت ہونے پر سخت محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے