اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاہدرہ ٹاؤن: مسلح افراد نے پستول کے بٹ مار کر شہری زخمی کر دیا

22 Apr 2026
22 Apr 2026

(لاہور نیوز) شاہدرہ ٹاؤن میں جرائم پیشہ افراد پھر سراُٹھانے لگے، مسلح افراد نے شہری محمد حسن کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے پستول کے بٹ مار کر زخمی کر دیا۔

موٹرسائیکل سوار ملزمان محسن چٹا اور آیان  نے محمد حسن پر سگریٹ پھینکا، محمد حسن کے منع کرنے پر ملزمان  نے اسلحہ نکال کر تشدد کرنا شروع کر دیا۔

ایف آئی آر کے مطابق محمدحسن جان بچانےکیلئے بھاگا تو ملزمان  نے پیچھے سے فائرنگ کر دی، مدعی کے مطابق ملزمان پر پہلے بھی اقدام قتل سمیت متعدد مقدمات درج ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جلد ہی ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے