اپ ڈیٹس
  • 236.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ایئرپورٹ: جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر گرفتار

22 Apr 2026
22 Apr 2026

:(لاہور نیوز) لاہور ایئرپورٹ پر مسافروں کی سخت سکریننگ کے دوران فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی امیگریشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار مسافر کی شناخت عدنان کے نام سے ہوئی ہے، جو فلائٹ نمبر یو ایل-154 کے ذریعے ملائیشیا جا رہا تھا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم نے 5 ہزار رنگٹ کے عوض ایک ایجنٹ سے اپنے پاسپورٹ پر جعلی اسٹیمپس لگوائیں تاکہ بیرون ملک سفر کیا جا سکے۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس سے نیٹ ورک اور سہولت کاروں کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے