22 Apr 2026
(ویب ڈیسک) لاہور میں ڈولفن سکواڈ نے فیک نمبر پلیٹ اور ٹیمپرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 3 گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا۔
ترجمان کے مطابق ایس پی ڈولفن بلال احمد کی ہدایت پر کارروائیاں کی گئیں، جس کے دوران ڈولفن سکواڈ نے پٹرولنگ کے دوران مختلف علاقوں میں 15 کال پر گاڑیوں کو راؤنڈ اپ کیا۔
پولیس کے مطابق زیر حراست گاڑیاں پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کی جانب سے بلیک لسٹ قرار دی گئی تھیں، چیکنگ کے دوران 2 گاڑیوں پر فیک نمبر پلیٹ جبکہ ایک گاڑی ٹیمپرڈ نکلی۔
پکڑی گئی گاڑیوں کو قانونی کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں میں بند کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چوری شدہ، فیک نمبر پلیٹ اور ٹیمپرڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن آئندہ بھی جاری رہے گا۔
