اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.06 قیمت فروخت : 41.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.80 قیمت فروخت : 279.30
  • یورو قیمت خرید: 327.47 قیمت فروخت : 330.06
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.24 قیمت فروخت : 378.91
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.54 قیمت فروخت : 200.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 205.02 قیمت فروخت : 205.39
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.60 قیمت فروخت : 74.73
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.18 قیمت فروخت : 76.31
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.48 قیمت فروخت : 915.12
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501400 دس گرام : 429900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459613 دس گرام : 394072
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8342 دس گرام : 7159
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

شاد باغ: گھروں میں چوریاں کرنے والا 2 رکنی گینگ گرفتار

22 Apr 2026
22 Apr 2026

(لاہور نیوز) شاد باغ کے علاقے میں پولیس نے 15 پر موصول ہونے والی کال پر فوری ریسپانس دیتے ہوئے گھروں میں گھس کر چوریاں کرنے والے متحرک 2 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان منظم طریقے سے وارداتیں کرتے اور مالِ مسروقہ لے کر فرار ہو جاتے تھے۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ گھریلو سامان، اسلحہ اور موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے۔

عاطف امیر (ایس پی سٹی) کے مطابق گرفتار ملزمان نے چوری کی 8 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے، جبکہ وہ جیب تراشی میں بھی مہارت رکھتے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او زاہد حسین نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا۔ گرفتار ہونے والوں میں فیاض عرف موٹا اور پرویز عرف مستری شامل ہیں، جن کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

ایس پی سٹی عاطف امیر نے شاد باغ پولیس کی بروقت کارروائی پر ایس ایچ او اور ان کی ٹیم کو شاباش دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے