اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 383.00 زندہ مرغی
  • 555.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.85 قیمت فروخت : 40.92
  • یورو قیمت خرید: 327.29 قیمت فروخت : 327.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.61 قیمت فروخت : 377.29
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 199.54 قیمت فروخت : 199.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.11 قیمت فروخت : 204.47
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.34 قیمت فروخت : 74.47
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.91 قیمت فروخت : 76.04
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.22 قیمت فروخت : 911.85
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 495100 دس گرام : 424500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 453838 دس گرام : 389122
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8042 دس گرام : 6902
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ہسپتال میں چوری کی واردات، مریض کا اٹینڈنٹ نقدی سے محروم

22 Apr 2026
22 Apr 2026

(لاہور نیوز) لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں واقع شیخ زید ہسپتال میں چوری کی واردات پیش آئی جہاں مریض کا اٹینڈنٹ دو لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی اور موبائل فون سے محروم ہو گیا۔

پولیس کے مطابق سرگودھا کا رہائشی ضیاء الدین مریض کے ساتھ ہسپتال آیا ہوا تھا اور سو رہا تھا کہ نامعلوم ملزم  نے اس کی شلوار کی جیب کاٹ کر رقم اور موبائل فون نکال لیا۔

درخواست گزار کے مطابق جیب میں ایک لاکھ 20 ہزار روپے نقدی اور تقریباً ایک لاکھ روپے مالیت کا موبائل فون موجود تھا۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس میں ملزم کو شہری کے قریب لیٹنے کی اداکاری کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، فوٹیج کے مطابق ملزم  نے موقع پا کر خاموشی سے جیب سے نقدی اور موبائل نکال لیا اور فرار ہو گیا۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے