(لاہور نیوز) محکمہ تعلیم نے سرکاری سکولوں میں طلبہ اور اساتذہ کی حاضری کا آن لائن اندراج لازم قرار دے دیا ہے۔
ہدایات کے مطابق جو طلبہ یا اساتذہ آن لائن حاضری نہیں لگائیں گے انہیں غیر حاضر تصور کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سکول انفارمیشن سسٹم پر ڈیٹا اپڈیٹ نہ کرنے پر سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ تمام سی ای اوز کو سو فیصد ڈیٹا اپڈیٹ یقینی بنانے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔
سیکرٹری ایجوکیشن نے طلبہ کے داخلوں اور حاضری کا ریکارڈ بروقت اپلوڈ نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ واضح کیا ہے کہ طلبہ و اساتذہ کی حاضری کا مکمل ریکارڈ سیس ایپ پر اپلوڈ کرنا لازمی ہوگا۔
ذرائع کے مطابق سیکرٹری ایجوکیشن کی جانب سے 20 اپریل تک مکمل ڈیٹا اپڈیٹ کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔
علاوہ ازیں غلط یا نامکمل ڈیٹا فراہم کرنے والوں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، جبکہ مانیٹرنگ ٹیموں کے دوروں کے دوران کسی بھی غلطی کی صورت میں ہیڈ ٹیچرز کو بھی ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔
