اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 298.00 زندہ مرغی
  • 432.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.02 قیمت فروخت : 41.09
  • یورو قیمت خرید: 318.60 قیمت فروخت : 319.18
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 366.76 قیمت فروخت : 367.42
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 194.78 قیمت فروخت : 195.13
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 196.04 قیمت فروخت : 196.39
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.72 قیمت فروخت : 1.72
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.11 قیمت فروخت : 74.24
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.74 قیمت فروخت : 75.88
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.55 قیمت فروخت : 906.18
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6767 دس گرام : 5808
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

ایچ ای سی دفاتر کے چکر ختم، ڈگریوں کی تصدیق کا ڈیجیٹل سسٹم متعارف

18 Apr 2026
18 Apr 2026

(ویب ڈیسک) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) نے مکمل طور پر ڈیجیٹل ڈگری اٹیسٹیشن سسٹم متعارف کرا دیا، اب تعلیمی اسناد کی تصدیق کے لیے شہریوں کو ایچ ای سی کے دفاتر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق اس نئے نظام کا مقصد تصدیق کے عمل کو مزید مؤثر، شفاف اور صارف دوست بنانا ہے۔ اس کے تحت درخواست دہندگان کو فزیکلی دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

ایچ ای سی کے مطابق درخواست جمع کرانے سے لے کر ٹریکنگ اور تصدیق تک کا پورا عمل آن لائن کیا جائے گا، جس کے ذریعے صارفین کسی بھی جگہ سے خدمات تک رسائی حاصل کر سکیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ نظام 30 جون 2026 تک مکمل طور پر آپریشنل کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں ایچ ای سی نے سی ایم پاک لمیٹڈ کے ساتھ معاہدہ بھی کیا ہے۔

نئے نظام میں بلاک چین ٹیکنالوجی کے ذریعے محفوظ اور مکمل ڈیجیٹل ڈگری تصدیق کا نظام نافذ کیا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے