(ویب ڈیسک) ملک بھر میں بغیر اجازت نئی یونیورسٹی یا سب کیمپس کے قیام پر فوری پابندی عائد کر دی گئی۔
ایچ ای سی نے نئی یونیورسٹیوں کے قیام سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا، یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز اور سربراہان کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا، اجازت اور سکروٹنی کے بغیر کوئی ذیلی کیمپس یا یونیورسٹی نہیں بنے گی۔
خط کے مطابق ہائر ایجوکیشن کمیشن این او سی یا ایکریڈیٹیشن دے گا نہ ڈگریوں کی تصدیق کرے گا، ایچ ای سی نے تمام جامعات کو پالیسی پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی ہدایت کر دی۔
ہائر ایجوکیشن کمیشن کے فیصلے کی وجہ غیرمعیاری تعلیم، اہل اساتذہ اور سہولیات کی کمی، کمزور انفراسٹرکچر ہے، تحصیل کیمپسز میں پی ایچ ڈی اساتذہ اور طلبہ کی کمی پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
ایچ ای سی نے اساتذہ کی بھرتیاں اور تعمیراتی سرگرمیاں فوری روکنے کا حکم دیدیا، ایچ ای سی نے ذیلی کیمپسز کیلئے زمین کے حصول کا عمل بھی روکنے کی ہدایت کر دی، خلاف ورزی پر کیمپس اور پروگرامز کی منظوری معطل ہو سکتی ہے۔
