اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • یورو قیمت خرید: 329.37 قیمت فروخت : 329.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 200.60 قیمت فروخت : 200.96
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.31 قیمت فروخت : 203.67
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.33 قیمت فروخت : 74.46
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.92 قیمت فروخت : 76.05
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 501800 دس گرام : 430200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 459980 دس گرام : 394347
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8290 دس گرام : 7115
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

لاہور بورڈ کے تحت نویں جماعت کے امتحانات، سکیورٹی کے سخت انتظامات

17 Apr 2026
17 Apr 2026

(لاہور نیوز) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے تحت نویں جماعت کے پہلے سالانہ امتحانات کا آغاز ہو گیا جس میں لاکھوں طلبہ و طالبات شریک ہیں۔

امتحانات کے پہلے روز پانچ مضامین کے پرچے لئے جا رہے ہیں جن میں معاشیات، آرٹ اینڈ ماڈل ڈرائنگ، ماحولیاتی مطالعہ، ٹیکنیکل مضامین اور فزیکل ہائجین شامل ہیں۔

امتحانات میں مجموعی طور پر 2 لاکھ 87 ہزار 575 امیدوار شرکت کر رہے ہیں، جن میں 1 لاکھ 52 ہزار 273 طالبات اور 1 لاکھ 35 ہزار طلبہ شامل ہیں، اسی طرح 1 لاکھ 84 ہزار ریگولر جبکہ 1 لاکھ 3 ہزار پرائیویٹ امیدوار بھی امتحان دے رہے ہیں۔

امتحانی عمل کیلئے صوبے بھر میں 880 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں، حکام کے مطابق تمام امتحانی مراکز میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، جس کے تحت کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو امتحانی مرکز میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔

سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے 26 حساس امتحانی مراکز کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے کی جا رہی ہے تاکہ شفاف اور منصفانہ امتحانی عمل کو یقینی بنایا جا سکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے